لاہور: ایف آئی اے کی ٹیم نے چوہدری پرویز الٰہی کو کیمپ جیل سے گرفتار کرلیا۔
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی اینٹی منی لانڈرنگ ٹیم سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کو گرفتار کرکے جیل سے روانہ ہوگئی۔
واضح رہے کہ کچھ دیر قبل پرویز الٰہی کے فرنٹ مین اور گن مین محمد زمان گرفتار کیا جا چکا ہے، ذرائع کے مطابق محمد زمان یہ سابق وزیراعلیٰ کا کیش بوائے بھی تھا۔
محمد زمان کی گرفتاری کے بعد ایف آئی اے ٹیم اور پولیس منی لانڈرنگ کیس اور محمد زمان کے حوالے سے تحقیقات کے لئے پرویز الٰہی کو لینے کیمپ جیل پہنچی تھی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز کیمپ جیل لاہور کو پرویز الہی کی رہائی کے لیے روبکار موصول نہ ہونے پر ان کی رہائی ممکن نہ ہو سکی تھی۔
اسپشل سینٹرل کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی منی لانڈرنگ کے مقدمے میں درخواست ضمانت منظور کی تھی۔