وزیراعظم شہباز شریف کی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔
شہباز شریف اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔
پی ایم ہائوس میں ہونے والے اجلاس میں وزراء اعلیٰ اور وفاقی وزراء شریک ہوں گے جب کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت عسکری حکام بھی اجلاس میں موجود ہوں گے۔
اجلاس میں ایپکس کمیٹی کونسل کے قیام کے بعد اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا جب کہ عملدرآمد کمیٹی کی سفارشات بھی پیش کی جائیں گی۔
ایپکس کمیٹی عالمی سرمایہ کاروں کے وفود کی آمد اور سہولت کاری کے لئے لائحہ عمل کی منظوری بھی دے گی۔
یاد رہے کہ چند روز قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے ملکی معیشت کی بحالی کے لیے ایپکس کمیٹی قائم کی تھی جو اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کے فیصلوں پر عملدرآمد کروائے گی۔
حکومت نے معاشی بحالی کے لئے ایک بڑے منصوبے کا اعلان کیا تھا جسے سی پیک سے بھی بڑا اور دس سالہ منصوبہ قرار دیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ معاشی بحالی پر قائم ایپکس کمیٹی ملک میں بیرون سرمایہ کاری پر فریم ورک تیار کرے گی، ایپکس کمیٹی پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والے ممالک کے لیے سہولت کاری کرے گی۔