کراچی: انٹرمیڈیٹ بورڈ کے دوسرے مرحلے کے امتحانات کا آج سے آغاز ہو رہا ہے پری انجینئرنگ، پری میڈیکل، کامرس و دیگر کے امتحانات شیڈول ہیں۔
اعلیٰ تعلیمی ثانوی بورڈ کے مطابق انٹرمیڈیٹ بورڈ کے دوسرے مرحلے کے امتحانات آج سے شروع ہورہے ہیں، انٹرمیڈیٹ سال اول کے تمام گروپس کے سالانہ امتحانات کا 6 جولائی سے آغاز ہونے جارہا ہے۔
سائنس پری انجینئرنگ، پری میڈیکل، سائنس جنرل، کامرس ریگولر اور کامرس پرائیویٹ کے امتحانات ہو رہے ہیں، اس کے علاوہ آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ اور ہوم اکنامکس گروپ کے امتحانات بھی لیے جائیں گے۔
امتحانات میں ایک لاکھ 23 ہزار طلبہ و طالبات شریک ہیں، صبح اور شام کی شفٹوں میں مجموعی طور پر214 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔
ذارئع کے مطابق شہر بھر میں 118 امتحانی مراکز صبح کی شفٹ میں جب کہ شام کی شفٹ میں 96 مراکز بنائے گئے ہیں۔