پاکستان کو 20 سال بعد ملٹی نیشنل ہاکی ایونٹ کی میزبانی مل گئی ہے۔
8ملکی ایف آئی ایچ اولمپک کوالیفائرز راؤنڈ 13سے21جنوری تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان نے آخری مرتبہ 2004 میں ایف آئی ایچ چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کی تھی۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری حیدر حسین کا کہنا ہے کہ ایف آئی ایچ ایونٹ کی میزبانی ملنا اعزاز کی بات ہے۔