ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 70 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 281 روپے50 پیسے کا ہوگیا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے100انڈیکس میں 106 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے ،انڈیکس 44ہزار 691پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا ۔
پیر کوحصص بازارمیں 44 کروڑ شیئرز کے سودے 12 ارب روپے میں طے ہوئے تھے جس کے بعد مارکیٹ کیپٹلائزیشن 61 ارب روپے بڑھ کر 6756 ارب روپے ہوگئی تھی ۔