پاکستان ریلوے نے عوام کی سہولت کے پیش نظر کراچی کینٹ، دو پشاور کینٹ، کراچی کینٹ براستہ ملتان مین لائن کے درمیان چلنے والی (13اپ 14ڈاؤن)عوام ایکسپریس کو20 دسمبر 2023 سے دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
13اپ عوام ایکسپریس کراچی کینٹ سے صبح سات بجے روانہ ہو کر حیدرآباد، نواب شاہ، روہڑی، صادق آباد، رحیم یار خان، بہاول پور، خانیوال، ساہیوال، رائیونڈ، لاہور، گجرانوالہ، لالہ موسی، راولپنڈی، ٹیکسلا، حسن ابدال، اٹک سٹی سے ہوتی ہوئی اگلے روز شام 6بجکر 5منٹ پر پشاور کینٹ پہنچے گی۔
اسی طرح 14ڈاؤن عوام ایکسپریس پشاور کینٹ سے صبح 8بجکر 30منٹ پر روانہ ہو کر اسی روٹ سے ہوتی ہوئی اگلے روز رات 7بجکر 45منٹ پر کراچی کینٹ پہنچے گی۔