پی ٹی آئی کے انٹر پارٹی انتخابات پر پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے سربراہ پرویزخٹک نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی انتخاب اس طرح نہیں ہوتے، 2012ء میں ٹھیک پارٹی انتخاب ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کیسا الیکشن ہےجہاں ووٹر ہے اور نہ کسی کو موقع دیا گیا، لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکا گیا،اس طرح ڈکٹیشن ہو تو پھر کہاں جمہوریت ہو گی۔
انہوں نے مزید کہا دو تین الیکشن پہلے بھی اسی طرح جعلی کاغذوں پر ہوئے، جعلی ریکارڈ بنا کر جعلی الیکشن کرائے گئے، سمجھ نہیں آ رہی ، پی ٹی آئی کے لوگ کہاں گئے؟ بیرسٹر گوہر خان کو ہم نے ڈیڑھ سال پہلے پارٹی میں شامل کرایا ، انہیں آنکھیں بند کرکے منتخب کیا گیا، پتہ نہیں چلا ، کیسا الیکشن تھا۔