گوادر نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور چینی سفیر نے پاک چین دوستی اسپتال اور سمندری پانی قابل استعمال بنانے کےمنصوبوں کا افتتاح کردیا۔
تفصیلات کے مطابق گوادر میں چین پاکستان دوستی اسپتال اور سمندری پانی کو قابل استعمال بنانے کے منصوبے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور چینی سفیر نے چین پاکستان دوسری اسپتال اور سمندری پانی قابل استعمال بنانےکےمنصوبے کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان سےنسبت کوجوڑنےمیں دلی مسرت ضرورمحسوس ہوتی ہے، زمین تو ساری ہماری ہے مگربلوچستان سے خاص نسبت ہے، نگراں وزیر اعظم
انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان اورچین کےدرمیان دوطرفہ برادرانہ مضبوط تعلقات ہیں، پاکستان اورچین کےدرمیان تعلقات بہت گہرےہیں، چین ترقی کرتا ہے تو سب ترقی کرتے ہیں، اس صف میں پاکستان سب سےپہلےآتاہے۔
نگراں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی صف میں سب سےپہلےبلوچستان اوربلوچستان کی صف میں گوادرآتاہے، گوادرمیں پینے کے پانی کا مسئلہ بڑی حدتک صرف اس ایک منصوبے سے حل ہوگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ چینی صدر اپنی قوم کو جس طرح آگے لیکر جارہےہیں مثال نہیں ملتی، گوادرایئر پورٹ بھی فعال ہونے والا ہے، سی پیک کے ذریعے گوادر کے عوام ترقی کےنئےدورمیں داخل ہوگئے۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان اور گوادر کی ترقی کاسفراب آگے ہی جارہا ہے، جب قوموں کی ترقی کے راستے کا تعین ہوجاتا ہے تو ان کا ہمسفر بنا جاتا ہے ،روکا نہیں جاتا جوسمجھتےہیں ترقی کو طاقت سے روک لینگےانکی غلط فہمی جلدختم ہونے والی ہے ، بلوچستان میں ہماری آبادی کم ہے اور وسائل زیادہ ہیں۔
نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انشااللہ گوادر بڑے انڈسٹریل حب کی طرف اپنا سفر مکمل کرےگا اور آنیوالےسالوں میں پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری آئے گی۔
چینی باشندوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ یقین دلاتاہوں ہمارے جوان اپنے سینے پر پہلے گولی کھائیں کسی چائنیزکو نقصان نہیں پہنچنے دیں گے، سیکیورٹی کا معاملہ حساس ہے جسے ہم انتہائی سنجیدگی سے لیتے ہیں۔
انوار الحق کاکڑ نے ہدایت کی ناردرن زون کو فوری طورپر مین گرڈ سے منسلک کیا جائے تاکہ بجلی کا مسئلہ حل ہوسکے۔
دوسری جانب چینی سفیر نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ہمارامقصد سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل ہے ، واٹرپلانٹ سے گوادر کےعوام مستفید ہوں گے اور چین پاکستان دوستی اسپتال سے بلوچستان کے عوام کو سہولتیں ملیں گی۔
چینی سفیر نے منصوبوں کیلئے وفاق اور بلوچستان حکومت کی معاونت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کےتحت 2لاکھ 36ہزار ملازمتوں کے مواقع میسر ہیں۔