اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے شوکت خانم کے ذریعے جائیداد بنانے کی خبروں کو غلط قرار دیا ہے۔
علیمہ خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شوکت خانم کے ذریعے جائیداد بنانے سے متعلق میرے خلاف جھوٹی اور بے بنیاد مہم چلائی جا رہی ہے
وزیراعظم کی بہن نے کہا کہ جائیداد شوہر کے اثاثوں سے بنائی گئی ہے جو قانونی ہے اور میرے شوہر 20 سال سے ٹیسکٹائیل کے کاروبار سے وابستہ ہیں
انہوں نے کہا کہ نیوجرسی جائیداد ایک کروڑ 45 لاکھ کی سرمایہ کاری سے حاصل کی جبکہ یہ جائیداد کاروباری مقاصد کے لیے حاصل کی گئی۔
علیمہ خان نے بتایا کہ شوکت خانم کا آڈٹ بین الاقوامی فرم سے ہوتا ہے جبکہ یہ خیراتی اسپتال میری ماں کے نام سے ہے