اسلام آباد: ایون فیلڈ(لندن فلیٹ) ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز کی سزا معطلی کیخلاف قومی احتساب بیورو(نیب) کی درخواست سپریم کورٹ آف پاکستان نے خارج کر دی ہے۔
سپریم کورٹ آف پاکستان کا پانچ رکنی بینچ چيف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں نیب کی درخواست پر سماعت کی۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس مشير عالم، جسٹس گلزار احمد اور جسٹس مظہر عالم بھی بینچ کا حصہ ہیں۔
نیب پراسکیوٹر اور شریف فیملی کی جانب سے وکیل خواجہ حارث عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے استفسار کیا کہ اس قسم کی صورتحال میں ضمانت بنتی ہے یا نہیں۔ نیب پراسیکیوٹر عدالت کو اس سوال میں مطمئن نہیں کر سکے اورعدالت نے طلعت اقبال کیس میں دیے گئے فیصلے کو بنیاد بنا کر نیب کی درخواست خارج کی ہے۔