امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ عوام کو اپنا حق چاہیے توآٹھ فروری کو ترازو پر مہر لگانا ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ الیکشن میں جماعت اسلامی کی جیت عوام کی جیت ہے۔ پاکستان کے عوام اپنا حق چاہتے ہیں تو عام انتخابات والے دن انھیں ترازو پر مہر لگانا ہوگی۔
انھوں نے کہا کہ سیاسی آزادی کے لیے معاشی استحکام ضروری ہے۔ حکمرانوں نے کوئی ایسا اسپتال نہیں بنایا جہاں ان کا علاج ہو۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا تھا کہ قرضوں کی یلغار نے ملک و قوم کی آزادی کو سلب کر دیا۔
انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اقتدار میں آکر آئی ایم ایف کو الوداع کہے گی۔ ہم دولت کی منصفانہ تقسیم یقینی بناکر سود کا خاتمہ کریں گے۔