وفاق میں حکومت بنانے کیلئے ایک ہوگئے مسلم لیگ ن، پی پی، ایم کیو ایم، مسلم لیگ ق، استحکام پاکستان پارٹی اور بی اے پی سربراہ ق لیگ چوہدری شجاعت کی رہائش گاہ پر سیاسی قائدین کا اجلاس ہوا۔ جس میں شہبازشریف آصف زرداری، خالد مقبول صدیقی سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔
پریس کانفرنس کے آغاز پر سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم سب مل کر مُلک کو مُشکلات سے نکالیں گے، ہم نے ایک دوسرے کے خلاف الیکشن لڑا ہے اب مُلک کے وسیع تر مفاد میں معاشی ایجنڈے پر سب کو ایک ہونا ہوگا۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن میں مخالفتیں ہوتی ہیں لیکن مل کر آگے چلنا ہوگا، آج ہم نے طے کیا ہے کہ مل بیٹھ کر حکومت بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مل کر حکومت بنائیں گے، پاکستان کو مشکلات سے نکالیں گے، ہم چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی بھی شامل ہو۔
شہباز شریف نے کہا کہ اتحادی حکومت میں شمولیت کے حوالے سے تمام جماعتوں کی کمیٹیاں مل کر ”رولز آف دی گیم“ طے کریں گی، صدر اور اسپیکر کے فیصلے باہمی مشاورت سے ہوں گے۔