پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے نامزد امیدوار مریم نواز نے کہا ہے کہ بیوروکریسی کو قانون شکنی پر اکسانے والوں سے قانون کے مطابق نمٹیں گے۔
اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ بیوروکریسی کو دھمکیوں کا مطلب ریاستی نظام میں انتشار پیدا کرنا ہے، انتشار پیدا کرنے کی کھلی چھوٹ تباہی کو دعوت دینا ہے۔
انہوں نے کہا کہ افسران گھبرائیں اور نہ ہی دھمکیوں سے مرعوب ہوں، قانون کے مطابق فرائض انجام دیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ افسران کی سلامتی کو خطرے میں ڈالا گیا تو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، افسران کی سکیورٹی یقینی بنائيں گے۔