کراچی میں مغربی ہواؤں کے سسٹم کے تحت بارش کا امکان ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق 25 فروری کو مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ بلوچستان میں داخل ہوسکتا ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ مذکورہ سسٹم کے زیر اثر بلوچستان اور سندھ میں بارش کا امکان ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق کراچی میں بھی اس سسٹم کے زیر اثر بارش ہونے کا امکان ہے اور یہ سسٹم 27 فروری تک اثر انداز رہے گا۔