ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کوشکست دے دی
میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیلڈنگ کی بڑی خامی نظر آئی ہے، اس پر ہماری بہت بحث ہوئی ہے، رضوان سے بھی کیچ ڈراپ ہوا جو ہوتا نہیں ہے، کیچ گرانا ایسا ہی ہے جیسے میچ گرا دینا، کوشش ہوگی کہ کیچز کی خاص ٹریننگ کریں۔
افتخار احمد نے کہا کہ لاہور کی بولنگ کو دیکھا جائے تو پورے پاکستان کی بولنگ ادھر ہے، پیچ پر گیند سیم ہو رہا تھا مگر رضوان بہت اچھا کھیلا اور گیم کو بنایا، شروع میں مشکل لگ رہا تھا مگر خوشی ہے کہ ہم جیت گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل ایسا ایونٹ ہے جس پر تین جیت کے بعد خوش ہوجائیں، ہم چیمپئن بننا چاہتے ہیں نمبر ون بننا چاہتے ہیں۔