لاہور پنجاب اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے حلف اٹھالیا اسپیکر سبطین خان نے حلف اٹھانےوالے اراکین کو مبارک باد دی۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر سبطین خان کی زیرصدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوا ، اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے حلف اٹھایا، ، اسپیکر سبطین خان نے اراکین سے حلف لیا۔
مسلم لیگ ن، تحریک انصاف کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل اور دیگر جماعتوں کے ارکان نے حلف اٹھایا۔
اسپیکر سبطین خان نے اراکین سے حلف لینے کے بعد کہا کہ حلف اٹھانےوالے اراکین کو مبارک ہو، اپنی اور سیکریٹریٹ کی جانب سےارکان اسمبلی منتخب ہونے پرآپ کو مبارکباد پیش کرتاہوں۔
اسپیکر سبطین خان نے ہدایت کی کہ گیلری میں موجود لوگ نعرے بازی اور شور نہ کریں، ۔ اللہ آپ کو حوصلہ دے کہ ایک دوسرے کی بات تسلی سے سنیں۔
پنجاب اسمبلی میں آج حلف اٹھانیوالے اراکین کی تعداد313 ہے ، پنجاب اسمبلی میں 367 نشستوں میں سے 313پر اراکین نے حلف اٹھایا۔
اجلاس میں بتایا گیا کل اسپیکر پنجاب اسمبلی اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوگا، اسپیکر ،ڈپٹی اسپیکر کےلئے کاغذات جمع کرانے اورچانج پڑتال کاوقت آج شام 5:20 تک ہے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کل کل خفیہ رائےشماری سے ہوگا۔