چینی صدر اور چینی وزیر اعظم نے شہباز شریف کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
چین کے صدر شی جن پنگ نے شہباز شریف کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا،چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ امید ہے پاکستان مزید زیادہ کامیابیاں حاصل کرنے میں کامیاب ہوگا۔
تمام شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنانا ہوگا،مشترکہ طور پر چین پاکستان اقتصادی راہداری کااپ گریڈڈورژن تعمیر کرناہوگا۔
چینی وزیر اعظم نےبھی وزیر اعظم شہباز شریف کو مبارکباد کا پیغام بھیجا۔