پاکستان نے نئے پروگرام کے لیے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے قرض پروگرام کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایات پر اقدامات شروع کر دیئے ہیں ، عالمی ادارے سے بات چیت کیلئے فوری رجوع کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے لیے شیڈول طےکیا جائے گا، بڑھتے ہوئے قرضوں اور لیے گئےقرضوں کی ادائیگی بڑاچیلنج ہے، برآمدات میں اضافے اور مقامی وسائل پیدا کرنے تک آئی ایم ایف پروگرام میں رہنا ضروری ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ توازن ادائیگی اور ذخائر مستحکم رکھنے کے لیے آئی ایم ایف پروگرام میں جانا ہو گا، حکومت کو بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے مزید سخت فیصلےکرنا ہوں گے۔