کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ڈالر پھر سستا ہو گیا ، دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں استحکام برقرار ہے۔
منگل کو کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 11 پیسے کمی ہو گئی جس کے بعد ڈالر 279 روپے 15 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے ، 26 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ،پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 128پوائنٹس کے اضافے سے 66 ہزار80 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔