پنجاب اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ مکمل ہو گئی، پنجاب اسمبلی میں 366 نشستوں کی نئی پارٹی پوزیشن جاری کر دی گئی۔
مسلم لیگ (ن) 224 نشستوں کے ساتھ پنجاب اسمبلی میں سب سے بڑی پارٹی بن گئی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی میں ن لیگ نے جنرل 139 نشستیں جیتیں، 21 آزاد ارکان شامل ہوئے، ن لیگ کو خواتین کی 57 اور اقلیتوں کی 7 نشستیں بھی ملیں۔
سنی اتحاد کونسل کو 106 نشستیں ملی ہیں۔ ٹی ایل پی، مسلم لیگ ضیا اورمجلس وحدت المسلمین کو پنجاب اسمبلی میں ایک ایک نشست ملی، پنجاب اسمبلی کے ایک حلقے میں الیکشن نہیں ہوا، 4 کے نوٹیفکیشن روکے گئے۔