کراچی: کمشنر کراچی نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی ہدایت پر پرائس کنٹرول پروگرام شروع ہوگیا ہے جس میں انتظامیہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے پرائس لسٹ چیک کرے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دودھ کی ڈیری فارمر قیمت 180روپے، ہول سیل188روپے اور ریٹیل 200 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جب کہ چینی کی ہول سیل قیمت123روپے فی کلو اور ریٹیل پرائس 130روپے ہے۔
اسی طرح ایکس فلور مل آٹا 120روپے، ہول سیل123روپے اور ریٹیل 128روپے، فائن ایکس فلور مل آٹا 130روپے، ہول سیل 133روپے اور ریٹیل 138روپے جب کہ چکی کے آٹے کی ریٹیل قیمت 140 روپے مقررکی گئی ہے۔
اس کے علاوہ کریانہ اور بیکری آئٹمز کی اشیاء کی قیمتوں کے بھی نوٹیفکیشن جاری کیے گئے ہیں۔