رواں سال اپریل میں ہونے والی پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز میں قومی ٹیم کے سابق نائب کپتان شاداب خان کی واپسی کا امکان ہے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلی جانے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں قومی ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں متوقع ہیں۔ پاکستان ٹیم میں چند کھلاڑیوں کی واپسی اور کچھ کے باہر ہونے کا امکان ہے۔
کیویز کے خلاف سیریز میں شاداب خان اور فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی واپسی ہوگی۔ پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) 9 میں بہتر کارکردگی کے ابعث شاداب خان کو ٹیم میں شامل کیا جانے کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم اپریل میں پاکستان کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔