جدہ میں تھری ڈی ٹیکنالوجی کے ذریعے دنیا کی پہلی مسجد کی تعمیر مکمل ہو گئی ہے۔
تھری ڈی مسجد جدہ کے شمالی علاقے میں الجوھرہ ہاؤسنگ پروجیکٹ میں تعمیر کی گئی ہے،تھری ڈی ٹیکنالوجی کے ذریعے بنائی جانے والی مسجد کا مجموعی رقبہ 5600 مربع میٹر ہے۔
اس کی تعمیر میں 6 ماہ کا وقت لگا،تھری ڈی ٹیکنالوجی کے ذریعے تعمیر ہونے والی مسجد معروف کاروباری خاتون وجنات عبدالواحد نے اپنے متوفی شوہر عبدالعزیز شربتلی سے منسوب کی ہے۔
تھری ڈی ٹیکنالوجی کے ذریعے تعمیر کی جانے والی یہ مسجد مملکت میں پہلی تعمیر ہے اس کے ساتھ ہی تعمیرات کے شعبہ میں تیزی سے تبدیلیاں رونما ہوں گی۔