حماس کے سربرا ہ اسماعیل ہنیہ کا کہنا ہےکہ ہماری طرف سے اسرائیل کے ساتھ بات چیت کے دروازے اب بھی کھلے ہیں۔
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ ثالث کار رمضان سے قبل غزہ میں سیز فائر کرانے میں ناکام ہوچکے ہیں لیکن حماس کی جانب سے اسرائیل سے بات چیت کے دروازے اب بھی کھلے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم واضح طور پر کہتے ہیں کہ وہ ایک جو سیز فائر معاہدہ نہ ہونے کا ذمہ دار ہے وہ قابض اسرائیل ہے لیکن ہم اس کے باوجود مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔
رمضان سے قبل غزہ میں جنگ بندی نہ ہونے کے بعد ثالث کار اب نئے معاہدے کی طرف بڑھنے کی تیاری کررہے ہیں۔