کراچی : بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارشوں اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے،این ڈی ایم اے نے ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ سے متعلق الرٹ جاری کردیا ہے۔
وادی کوئٹہ اورگردونواح میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سےجاری ہے ، محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں تیرہ مارچ تک بارش اوربرفباری کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 24گھنٹےکے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مزید بارشوں کاامکان ہے، بارشوں سے متاثرہ اضلاع کےڈی سیز نے ہنگامی صورتحال سےنمٹنے کیلئےالرٹ جاری کردیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ ،پنجاب خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان اورکشمیر میں بھی بارش اورپہاڑوں پربرفباری متوقع ہے جبکہ کراچی میں آج بھی مطلع جزوی آبرآلود رہے گا۔