سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ پاکستان مشکل حالات سے گزر رہا ہے، معیشت زوال پذیر ہو رہی ہے، منڈیٹ کی عزت کرنا سب پر ضروری ہے۔ سابق چیئرمین پی ٹی آئی پر200 سے زائد مقدمات ہیں، پاکستان کو جوڑنے کیلئے بانی تحریک انصاف کو رہا کرنا ضروری ہے۔
کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے عارف علوی نے کہاکہ ملک کی سیاست ،حالات کو بہتر بنانے کیلئے منڈیٹ کو تسلیم کرنا ہوگا، میں نے ملک کے لئے مشکلات کاسامنا کیا ، مجھے کسی سے کوئی شکایت نہیں ہے۔
سر کے بل کھڑے ہو کر معاملے کو حل کرنے کی کوشش کی ، میں نے پوری کوشش کی ، مجھے خاطر خواہ کامیابی نہیں ملی۔
سابق صدر نے کہا کہ میں ہمیشہ اپنی پارٹی کے اصولوں پر پابند ر ہا ، پارٹی کا بنیادی اصول کرپشن کے خلاف تھا میں اس پر قائم رہا ۔ میری کوشش رہی ہے کہ ملک کو جوڑا جائے اور ترقی کی راہ پر گامزن کیاجائے۔
میں نے جس مینڈیٹ کا اظہار کیا ہے ، ملک کو جوڑنے کے لیے سیاسی مینڈیٹ تسلیم کیاجائے۔