اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اور سینیڑ فیصل واوڈا نے پیش گوئی کی ہے کہ 15ویں روزے سے مہنگائی مزید بڑھ جائے گی اور پھر حکومت کی کارکردگی سب کو پتہ چل جائے گی۔
سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ جیسے ہم دوربین سے چاند دیکھتے ہیں ویسے اس خوبصورت جمہوریت کو بھی دیکھ رہے ہیں، اس کی بھی آپ کو مبارک باد ہو۔ جمہوری مزہ لینے کےلیے آپ تیار ہوجائیں۔ غریب آدمی کےلیے سبز مرچوں کا دام ڈبل سے ٹرپل ہو جائے گا۔ تو جمہوری مرچوں سے آپ کی آنکھوں سے پانی نکلے گا اور کانوں سے دھواں بھی نکلے گا۔ اس کی تیاری کر لیں۔
شیخ وقاص میرا بھائی ہے۔ یہ غلط وقت پر آ گیا ہے۔ اس کو چاند پر حکومت بنانی پڑے گی۔ پاکستان میں تو حکومت بن نہیں رہی۔ جو آیا ہے اس نے بھی چنے کھانے ہیں، جو نہیں آیا ہے اس نے بھی چنے کھانے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قوم نے بھی چنے کھانے ہیں، آپ سب لوگ جمہوری چنے کھائیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں اب کسی کے پاس بھی زیادہ اسپیس نہیں ہے، جو حکومت میں بیٹھے ہیں ان کے پاس بھی اسپیس نہیں ہے۔ جو باہر ہیں ان کے پاس بھی اسپیس نہیں ہے۔ ان کا 9مئی کا بے رحم احستاب شروع ہونے والا ہے، کسی ایکٹ کو بدلنا پڑاتو بدلا جائے گا۔