عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا جائزہ مشن مذاکرات کے لیے پاکستان پہنچ گیا۔
آئی ایم ایف مشن اور معاشی ٹیم کے درمیان مذاکرات آج شروع ہو رہے ہیں، اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت مذاکرات 18 مارچ تک جاری رہیں گے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد اور معاشی ٹیم کے درمیان تعارفی ملاقات شروع ہوگئی ہے اور آئی ایم ایف وفد کی قیادت نیتھن پورٹر کر رہے ہیں۔
ملاقات میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب معاشی ٹیم کے ہمراہ موجود ہیں، اس کے علاوہ ملاقات میں گورنر اسٹیٹ بینک اور سیکریٹری خزانہ بھی شامل ہوں گے۔