پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے سنی اتحاد کونسل سے اتحاد کو غلطی قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے غلط فیصلوں کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔
بانی پی ٹی آئی پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے سے مایوس ، ناخوش ہوئے،انہوں نے کہا کہ فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کریں۔
شیر افضل مروت نے پارٹی کے غلط فیصلوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ دو فیصلے غلط ہوئے جس کی ہم بھاری قیمت اداکر رہے ہیں ، پہلی غلطی اس وقت ہوئی جب عمران خان نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) شیرانی گروپ کی پارٹی سے الائنس کا کہا اور کسی صورت میں بلا جاتا ہے تو بطور متبادل شیرانی صاحب کی پارٹی کی شکل میں رہے۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ پارٹی سطح پر اس کے ذمہ داروں کا تعین ہونا چاہیے، اگر وہ غلط فیصلہ نہ کیا جاتا تو ہم نشان سے محروم نہ رہتے ، بے شک بلا نہ ہوتا لیکن ہم شیرانی صاحب کی پارٹی کے نشان پر ہم الیکشن لڑتے۔