روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ابتدائی نتائج کے مطابق صدارتی انتخاب جیت لیا۔
روس میں صدارتی انتخاب کیلئے ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا اور تمام پولنگ اسٹیشن بند کردیے گئے۔
روس میں صدارتی انتخاب کیلئے ووٹنگ 15سے17مارچ تک جاری رہی۔
روسی میڈیا کے مطابق پولنگ اسٹیشنزبندہونے تک 11کروڑ 23 لاکھ ووٹرزمیں سے 74 فیصد نے ووٹ ڈالا۔
روس کےصدارتی انتخاب میں پہلی بارخیرسون اور ڈونیسک دیگردوعلاقوں میں بھی ووٹنگ ہوئی جبکہ روس کے صدارتی انتخاب میں سب سے زیادہ چیچنیامیں 96فیصد ووٹنگ ہوئی۔
روس سے باہر دنیا بھرمیں 230 پولنگ اسٹیشنوں پرسوا لاکھ ووٹرز نے اپنا حق رائے استعمال کیا۔