کراچی : سندھ کابینہ نے صوبے بھر میں کسان کارڈ شروع کرنےکافیصلہ کر لیا۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ اس فیصلے کے تحت گندم کی خریداری میں کسان کارڈ والوں کو ترجیح دی جائے گی اور قدرتی آفت کی صورت میں کسان کارڈ کےذریعے ہاریوں کی مدد کی جائےگی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق اگلے بجٹ میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر ہر ضلع کی ترقی اور زراعت کی سائنسی بنیادوں پر ترقی کیلئے اقدامات بھی کیےجائیں گے۔
مزید برآں وزیراعلیٰ سندھ نےچیف سیکرٹری کو کسان کارڈ شروع کرنے کیلئے پالیسی بنانے کی ہدایت بھی کی۔