پشاور شہر اپنی تاریخی اہمیت کے حوالے سے کسی تعارف کا محتاج نہیں اور ڈھائی صدی قدیم قلعہ بالا حصار اس کی خاص پہنچان ہے۔
صوبہ خیبر پختونخوا کے صدر مقام پشاور کی اہمیت کی وجہ اس میں واقع قدیم مقامات ہیں جن میں 250 سالہ تاریخی قلعہ بالا حصار بھی شامل ہے۔
یہ قلعہ بالا حصار اٹھارہویں صدی میں انگریزوں نے اپنا تسلط برقرار رکھنے کے لیے قائم کیا تھا۔ اس قدیم قلعے کو محفوظ بنانے کے لیے گزشتہ سال بڑی سطح پر تزئین و آرائش مکمل کی گئی۔
آج بھی اس تاریخی سحر انگیز قلعے کو بڑی تعداد میں لوگ دیکھنے آتے ہیں۔ صرف ملکی سیاح ہی نہیں بلکہ غیر ملکی سیاح اور سفارت کار بھی قلعہ بالا حصار کو دیکھنے کے لیے یہاں کا دورہ کرتے ہیں۔