فلائی دبئی نے سیاحوں کے لیے عیدالفطر کی تعطیلات کے لیے نئے پیکیجز کا اعلان کر دیا ہے جس میں راؤنڈ ٹرپ اور چار راتوں کا ہوٹل میں قیام شامل ہے۔
دنیا بھر میں رمضان المبارک کا مقدس مہینہ جاری ہے جس کے بعد مسلمان اپنا بڑا مذہبی تہوار عیدالفطر جوش وخروش سے مناتے ہیں۔ اس موقع پر اسلامی ممالک میں تعطیلات پر عوام تفریحی مقامات کا بھی رخ کرتے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق عیدالفطر کے تعطیلات کے حوالے سے ہی فلائی دبئی نے ساحل سمندر یا شہروں میں مختصر چھٹیاں گزارنے کے خواہشمند سیر وسیاحت کے دلدادہ افراد کے لیے نئے پیکیج کا اعلان کیا ہے۔