برازیل کے جنوب مشرقی علاقوں میں بارش اور طوفان سے ہر طرف تباہی مچ گئی اور مختلف حادثات میں کم از کم 25 افراد ہلاک ہو گئے۔
برازیل کی ریاست ریوڈی جنیرو میں بارش اور سیلاب سے ہزاروں لوگ بےگھر ہو گئے، ریو ڈی جنیرو میں 10 افراد ہلاک ہوئے جبکہ اسپیریتو سانتو میں 17 اموات ہوئی اور متعدد افراد تاحال لاپتا ہیں۔
برازیل کے ریسکیو حکام کے مطابق ریو ڈی جنیرو اور اسپیریتو سانتو میں صورتحال انتہائی خراب ہے اور ریسکیو ٹیمیں 24 گھنٹے رضا کارانہ کارروائیوں میں مصروف عمل ہیں۔