گیس مہنگی ہو گی یا نہیں، مہنگی ہو گی تو کتنی ہو گی فیصلہ آج ہو گا۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) گیس 155 فیصد مزید مہنگی کرنے کی سوئی ناردرن کی درخواست پر آج لاہور میں سماعت کرے گا۔
مہنگائی کی چکی میں پس رہے عوام کی جیبیں مزید ڈھیلی کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے اور آج گیس مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
جس صارف کا گیس بل پہلے 100 روپے تھا وہ 600 روپے ہو چکا، اب جس کا بل 600 روپے ہے وہ 1500 ہو جائے گا۔
اوگرا نے ریٹ بڑھانے کی منظوری دی تو اطلاق یکم جولائی سے ہو گا۔