اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت دینے کی ہدایت کر دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے جو شرائط عائد کرنی ہیں وہ کر دیں، کسی کا رائٹ آف اسمبلی تو نہیں چھینا جا سکتا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا تھا جلسے سب نے کیے ہیں، انتظامیہ قواعد و ضوابط اور شرائط طے کر لے۔
پی ٹی آئی کے وکیل رہنما شیر افضل مروت کا کہنا تھا ہم اب چھ اپریل کو اسلام آباد میں جلسہ کرنا چاہتے ہیں، جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا آپ صرف یہ خیال رکھیں کہ کوئی ہنگامہ آرائی نا ہو۔