وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں 5 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔
آج لاہور میں ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس زوم پر ہو رہا ہے جس میں بیشتر وزرا آن لائن شرکت کر رہے ہیں۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں کے خط کا معاملہ زیر غور آئے گا، الزامات کی انکوائری کے لیے کمیشن کے قیام کی منظوری دی جائے گی۔
اس کے علاوہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مالی سال 2023-24 کی وسط مدتی بجٹ رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا، مالی سال 2021-22 کی مشترکہ وفاقی، صوبائی اور ضلعی فنانشل اسٹیٹمنٹ بھی اجلاس میں پیش کی جائے گی۔
اجلاس میں پیپرا کی سالانہ رپورٹس کا جائزہ بھی لیا جائے گا اور رومانیہ کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کے پروگرام پر دستخط بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔