کراچی کے علاقے برنس روڈ پر ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے تجاوزات کا خاتمہ کردیا ۔
تجاوزات کے خاتمے سے متعلق اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے خلاف کارروائی عدالتی احکامات پر کی گئی، برنس روڈ پر تجاوزات کے باعث نہ صرف پیدل چلنا مشکل ہے بلکہ اطراف کی عمارتوں کے رہائشیوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ریسٹورنٹس کے دھوئیں کے باعث رہائشیوں کو سانس لینے میں بھی دشواری ہوتی ہے۔
ان کا کہنا تھا برنس روڈ پر تجاوزات کے خلاف مقامی رہائشیوں نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔