پاکستان نے شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارتخانے کے قونصلر سیکشن پر اسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ ویانا کنونشن کے تحت سفارت کاروں، سفارتی سہولیات کے خلاف حملے غیر قانونی ہیں، سلامتی کونسل اسرائیل کو خطے میں مہم جوئی اور پڑوسیوں پر حملے سے روکے۔
دفترخارجہ کے مطابق اسرائیلی فوج کا غیرذمہ دارانہ عمل عدم استحکام کے شکار خطے میں کشیدگی میں اضافے کا سبب بنے گا۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حملہ شام کی خودمختاری کی ناقابل قبول خلاف ورزی ہے، حملہ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی بھی خلاف ورزی ہے۔