قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اراکین اسمبلی کی تفصیلات جاری کردی ہیں جس میں سنی اتحاد کونسل کے ارکان قومی اسمبلی کو آزاد ارکان قرار دیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پی ٹی آئی حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے 88 ارکان اسمبلی کو آزاد ڈیکلیئرکیا ہے۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے لیے صرف سنی اتحاد کونسل کی طرف سے عمر ایوب خان کا نام دیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ایوان میں حکومتی اتحاد کے ممبران کی تعداد 226 ہے۔ قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے 122 ارکان اسمبلی ہیں۔ پیپلز پارٹی کے 70 اور ایم کیو ایم کے 22 ارکان اسمبلی ہیں۔