اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں اپوزیشن جماعتوں نے 8 فروری کے انتخابی نتائج کو مسترد کردیا اور ملک میں فی الفور نئے صاف شفاف اور منصفانہ انتخابات کرانےکا مطالبہ کیا۔
اجلاس کے اعلامیے کے مطابق اجلاس میں پی ٹی آئی، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی، بی این پی مینگل، جماعت اسلامی، سنی اتحاد کونسل، ایم ڈبلیو ایم کے قائدین موجود تھے۔
اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کے قائدین نے 13 نکات پراتفاق کیا۔
اعلامیےکےمطابق اپوزیشن جماعتوں نے 8 فروری کے انتخابی نتائج کو مسترد کردیا اور ملک میں فی الفور نئے صاف شفاف منصفانہ انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا۔
اپوزیشن جماعتوں نے آئین کی بحالی، منصفانہ انتخابات کے بعد جمہوریت کی بحالی پراتفاق کیا۔