انٹر بینک میں دوران کاروبار ڈالر کی قدر میں 13 کی کمی ہو گئی ہے۔
فاریکس ٹریڈرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر277روپے80 پیسے میں ٹریڈ ہورہا ہے۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی کمی ہوئی تھی اور ڈالر 277 روپے 93 پیسے پر بند ہوا تھا۔
گزشتہ رو ز پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا اور کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 473 پوائنٹ اضافے کے بعد 68 ہزار 229 تک جا پہنچا جبکہ کاروبار کا اختتام 660 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 68 ہزار 416 پوائنٹس پر ہوا۔