محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں رواں ہفتہ کے دوران وقفہ وقفہ سے آندھی، جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔
تیز بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ جبکہ کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کے خدشات کے پیش نظر متعلقہ اداروں کے لئے الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطا بق مغربی ہواؤں کا ایک اور سلسلہ16 اپریل کی رات کو بلوچستان کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگا،17 اپریل کو بلوچستان کے بیشتر اضلاع کو اپنی لپیٹ میں لے گا اور 18 اپریل کو ملک کے بالائی علاقوں تک پھیل جائے گا۔