انٹر بینک میں امریکی ڈالر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان رہا۔
بدھ کو کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 4 پیسے سستا ہو کر 278 روپے 25 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 29 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 199 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس سے انڈیکس 70 ہزار 396 کی سطح پر آ گیا تاہم بعد میں انڈیکس 40 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 70 ہزار 500 سے اوپر کی سطح پر بند ہوا تھا۔