دبئی میں طوفانی بارشوں کے باعث پاکستانی قونصل خانہ تمام سروس کے لیے آج بند کر دیا گیا۔
اس حوالے سے پاکستانی قونصلیٹ کا کہنا ہے کہ قونصلر سروس فراہم کرنا آج ممکن نہیں، کل 18 اپریل سے قونصل خانہ خدمات انجام دے گا۔
واضح رہے کہ دبئی میں رات سے جاری موسلادھار بارش کا سلسلہ تھم گیا ہے، مختلف علاقوں سے نکاسی آب کا سلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں میں طوفانی بارشوں نے 75 سال کا ریکارڈ توڑ دیا،حکومت کی ہدایت پر اسکولوں میں ریموٹ لرننگ جبکہ دفاتر کے ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔