بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ رات سے جاری ہے، موسلاھار بارش کا سلسلہ مزید جاری رہنے کا امکان ہے۔
گوادر سمیت مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ہورہی ہے، پی ڈی ایم اے کے جاری الرٹ کے مطابق صوبے کے ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے،تفتان، نوکنڈی اور دالبندین سمیت پاک ایران اور پاک افغان سرحدی علاقوں میں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
کوئٹہ میں کم از کم درجہ حرارت 11اورقلات 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اگلے 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ سمیت بیشتر علاقوں میں مزید بارش کاامکان ظاہر کیا گیا ہے۔
گوادر میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے جب کہ تیز ہواؤں کے وجہ سے چھوٹی اور بڑی کشتیوں کو نقصانات پہنچنے کا اندیشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، گوادر، کیچ، آواران، چاغی، خاران، پسنی،اورماڑہ، لسبیلہ، خضدار، قلات، نوشکی، جھل مگسی، نصیر آباد، سبی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، لورالائی، ہرنائی، زیارت، چمن اور قلعہ سیف اللہ سمیت دیگر علاقوں میں بھی برسات ہوئی۔