ایئر پورٹس کی آؤٹ سورسنگ کے لیے ترکیہ نے دلچسپی ظاہر کر دی۔
یہ بات اسلام آباد ایئر پورٹ آؤٹ سورسنگ کے معاملے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کے منعقدہ اجلاس میں بتائی گئی۔
اجلاس کے دوران سی اے اے کے اعلیٰ حکام پر مشتمل ٹیم نے ڈی جی سی اے اے کو بریفنگ دی۔ذرائع کے مطابق ایئر پورٹس آؤٹ سورسنگ کے لیے ترکیہ نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔
ترکیہ کے وفد کو سی اے اے کی ٹیم آج جمعہ کو اسلام آباد میں ایئر پورٹ کی آؤٹ سورسنگ سے متعلق بریفنگ دے گی۔
ذرائع نے دعویٰ کیا کہ ترکیہ کے وفد سے جمعہ کو ہونے والے اجلاس سے قبل سی اے اے نے تیاری مکمل کر لی ہے۔