بلوچ لاپتہ افراد سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ وزیراعظم کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں، جس دن وزیراعظم بیان دے کر گئے اسی روز ایک بندے کو اٹھا لیا گیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے وکیل ایمان مزاری کی درخواست پر بلوچ لاپتہ افراد سے متعلق کیس پر سماعت کی۔ اس موقع پر اٹارنی جنرل منصور اعوان اور درخواست گزار کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔ اٹارنی جنرل نے بازیاب لاپتہ افراد سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ پٹیشن میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی نشاندہی کی گئی تھی۔ یہ واضح ہے کہ ریاست اورعدالتیں کسی دہشت گرد کا تحفظ نہیں کریں گی، سوال تب اٹھتا ہے جب قانون سے ماورا کوئی اقدام ہوتا ہے۔