محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 25تا29 اپریل کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
بلوچستان نوشکی، پشین، ہرنائی، ژوب، بارکھان، گوادر، کیچ ،آواران کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔
دیر، سوات، چترال، مانسہرہ اور کوہستان کے مقامی ندی نالوں میں موسلادھار بارش کے باعث سیلابی صوتحال متوقع ہے۔
تیز بارش کے باعث بالائی خیبر پختونخواہ، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت میں لینڈ سلائیڈنگ بھی متوقع ہے۔