جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے کراچی جلسے کے پیشِ نظر کل کا ٹریفک پلان جاری کردیا گیا۔
کراچی ٹریفک پولیس کی طرف سے جاری کیے گئے ٹریفک پلان کے مطابق کل نمائش چورنگی ٹریفک کی آمدو رفت کے لیے بند رہے گی۔ شارع قائدین سے آنے والی ٹریفک کو نورانی سگنل سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
ٹریفک پلان کے مطابق ریگل چوک سےکوریڈور 3 تک سڑک بند رکھی جائے گی جبکہ ناظم آباد اورتین ہٹی سے آنے والی ٹریفک کو گرومندر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ایم اے جناح روڈ تبت سگنل سے آنے والی ٹریفک کو سولجر بازارکی طرف منتقل کردیا جائے گا۔
جے یو آئی (ف) جلسے کے باعث یونیورسٹی روڈ سے آنے والی ٹریفک کو جیل چورنگی سے شہید ملت کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ اسی طرح جیل چورنگی سے جمشید روڈ آنے والی گاڑیاں بھی سولجر بازار والی سڑک استعمال کرسکیں گی